لکھنو، 03 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اناؤعصمت دری کیس میں ملزم بی جے پی ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگرکو پارٹی سے برخاست کر دیا گیا لیکن بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی ان کی حالت کو دیکھ کر پریشان دکھائی دیے اور ان کی حمایت میں اتر آئے۔ہردوئی سے بی جے پی ممبر اسمبلی اشیش سنگھ آشو نے کہا کہ ان کے بھائی کلدیپ سنگھ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔بتا دیں کہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی ممبر اسمبلی آشو نے کہا کہ ان کی دعائیں کلدیپ سنگھ کے ساتھ ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ جلد سے جلداس مشکل وقت سے نجات حاصل کرلیں گے۔غور طلب ہے کہ اتر پردیش بھاجپا یونٹ کے صدر سوتنتر دیو سنگھ نے اناؤعصمت دری کیس میں ملزم کلدیپ سنگھ سینگرکو لے کر معلومات دی تھیں کہ انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔اس کے باوجودبی جے پی ممبر اسمبلی آشو ان کی حمایت میں کود پڑے۔بتا دیں کہ سپریم کورٹ نے اناؤ عصمت دری متاثرہ کی موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے اتر پردیش کی حکومت سے 25 لاکھ روپے کی مالی مدد دینے کو کہا تھا۔فی الحال متاثرہ کی حالت مستحکم ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہے۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے سی بی آئی کو ہدایت دی تھی کہ رائے بریلی روڈ میں ہوئے حادثہ کی تحقیقات 7 دنوں میں مکمل کریں اور باقی کے تمام کیسوں کی تحقیقات 45 دن میں مکمل ہو جائے۔